امریکہ نے شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا، کینیڈا اور میکسیکو سے نئے مذاکرات کا راستہ کھل گیا
امریکہ نے شمالی امریکہ کے تجارتی معاہدے کی تجدید سے انکار کر دیا، کینیڈا اور میکسیکو سے نئے مذاکرات کا راستہ کھل گیا
واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے سہ فریقی تجارتی معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد تینوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
یکم جولائی اس معاہدے کی تجدید کے فیصلے کی آخری تاریخ تھی، تاہم امریکی حکومت نے معاہدہ برقرار رکھنے کے بجائے اسے دوبارہ مذاکرات کے مرحلے میں لے جانے کا انتخاب کیا۔
یہی معاہدہ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران بڑے سیاسی کارنامے کے طور پر پیش کیا تھا اور اس پر دستخط بھی کیے تھے، لیکن اب ان کی انتظامیہ اس کے موجودہ ڈھانچے سے مطمئن نہیں اور اسے نئے سرے سے ترتیب دینا چاہتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان تجارتی تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے، جہاں محصولات، صنعت، زرعی تجارت اور سرحد پار سرمایہ کاری سمیت کئی اہم معاملات دوبارہ زیرِ بحث آئیں گے


