پیپلز پراپرٹی کھاؤ پارٹی ، پی پی پی کشمیر میں جمعیت کے ساتھ ملکر انتخابات لڑے گی ، بلاول نے بتا دیا گرنے کی کوئ حد نہیں
پیپلز پراپرٹی کھاؤ پارٹی ، پی پی پی کشمیر میں جمعیت کے ساتھ ملکر انتخابات لڑے گی ، بلاول نے بتا دیا گرنے کی کوئ حد نہیں
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجھے ثالثی کی پیشکش کی اور ایک وفد بھیجا تھا ،اگر جے یو آئی آزاد کشمیر پیپلز پارٹی سے انتخابات میں اتحاد کرے تو میں ان کے ساتھ ہوں اور اس کی حمایت کروں گاجبکہ بلاول بھٹو زر داری نے جے یو آئی کے سربراہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ثالثی کی پیشکش سے فائدہ اٹھایا جائے،میں آزاد کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تیار ہوں چاہیے اس کی مجھے سزا دے دی جائے،کشمیر میں مہاجرین کی نشستوں پر ڈیڈ لاک رہ گیا ہے، احتجاج اور دھرنوں سے نشستیں ختم نہیں ہوں گی اس کا ایک ہی حل ہے قانون ساز ایوان سے آئینی ترمیم کی جائے ،کشمیر کے انتخابات میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی مکر الیکشن لڑیں گے، پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ ملکر حکومت بنائے، پیپلز پارٹی جو ایک انتہائی پروگریسو ماڈرن لبرل اور سیکولر سیاسی جماعت کا تاثر دیتی ہے مگر اقتدار کا معاملہ ہو تو جمعیت علمائے اسلام جو ایک انتہا پسند مذہبی سیاسی سوچ کی علمبردار جماعت ہے جس کی کوکھ سے خطے کے طالبان نے ہی نہیں ایک بڑی مذہبی فرقہ پرست سوچ نے جنم لیا پیپلز پارٹی اس سے بھی اتحاد کرنے سے گریز نہیں کرتی ، جمہوری تاریخ میں یہ تو دیکھنے میں آیا ہے ایوان میں دو مختلف نظریاتی سیاسی گروپ حکومتی معاملات چلانے اور عوامی فلاح اور جمہوری بقا کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرتی ہیں مگر ایک سیکولر ماڈرن لبرل سیاسی خیالات کی حامی جماعت کسی انتہا پسند مذہبی جماعت کے ساتھ ملکر انتخابات میں حصہ لے اور حکومت بنانے کے عزم کا اظہار کرے جمہوری تاریخ میں یہ انوکھی مثال پاکستان جیسے ملکوں میں ہی مل سکتی ہے جہاں عوام کی اکثریت ناخواندہ اور سیاست دان منافق اور منافقت میں اپنی مثال آپ ہیں


