پارلیمان میں آپریشن سندور پر تنازع شدت اختیار کر گیا، کانگریس کا استحقاقی تحریک لانے کا اعلان
پارلیمان میں آپریشن سندور پر تنازع شدت اختیار کر گیا، کانگریس کا استحقاقی تحریک لانے کا اعلان
بھارت کی پارلیمنٹ میں دفاعی کارروائی اوپریشن سندور سے متعلق بیان پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں اپوزیشن جماعت کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے ایوانِ زیریں میں غلط بیانی کی۔
کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر وزیرِ دفاع کے خلاف استحقاقی کارروائی شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان سے ایوان کو گمراہ کیا گیا۔
دوسری جانب وزارتِ دفاع نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ دفاع کے ریمارکس کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا اور ان کی غلط تشریح کی گئی ہے۔
پارلیمانی حلقوں کے مطابق یہ معاملہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے، جبکہ استحقاقی تحریک کے فیصلے کا انحصار اسپیکر کے آئینی اختیار پر ہوگا


