افغانستان کے فضائی حملوں کا دعویٰ، خیبر پختونخوا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا الزام
افغانستان کے فضائی حملوں کا دعویٰ، خیبر پختونخوا میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا الزام
افغان طالبان حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی سرحدی حدود کے اندر مبینہ طور پر موجود شدت پسند تنظیم داعش سے منسلک ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
طالبان کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے سران میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جسے ان کے بقول داعش کے جنگجوؤں کی پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق مبینہ حملوں کے بعد علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ مقامی سطح پر سکیورٹی اور نقصان کے حوالے سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، ادھر پاکستان نے بھی بلوچستان میں افغان طالبان کے بھیجے ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے سرحد پار سے آئے متعدد ڈرون کامیابی سے مار گرائے گئے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوتی ہیں تو یہ خطے میں پہلے سے موجود سکیورٹی چیلنجز اور سرحدی کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہیں


