Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانمریم نواز نے ستھرے پنجاب کے چودہ بچوں کی ہلاکت کی رپورٹ...

ٹرینڈنگ

مریم نواز نے ستھرے پنجاب کے چودہ بچوں کی ہلاکت کی رپورٹ نامعلوم مقام پر طلب کرلی

مریم نواز نے ستھرے پنجاب کے چودہ بچوں کی ہلاکت کی رپورٹ نامعلوم مقام پر طلب کرلی

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز جو ایک بار پھر کئی روز سے منظر سے غائب ہیں نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور کسی نامعلوم مقام سے اعلی حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے
حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ، واضع رہے وزیر اعلی پنجاب اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گزشتہ کئی روز سے ایک بار پھر کہیں نہیں دیکھی گئیں ہیں اور لاہور اسلام آباد سے لیکر ملک کے سیاسی حلقوں میں مختلف قسم کی چی گوئیاں کی جارہی ہیں ، بعض سیاسی حلقوں کی رائے میں ممکن ہے مریم نواز کی گلے کی بیماری شدت اختیار کرگئی ہو اور وہ علاج کے لیے خاموشی سے بیرون ملک چلی گئیں ہوں واضع رہے مریم نواز گلے کی بیماری کے باعث اکثر ہسپتال جاتی رہی ہیں ابھی ایک ماہ پہلے بھی وہ گلے کی تکلیف کے باعث اتفاق ہاسپٹل میں کئی روز تک داخل رہی تھیں

مریم نواز نے حادثے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا جبکہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

مزید پڑھیں