Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںدنیا بھر میں مشہور فرانسیسی ماڈل تھیلان بلوندو شادی کے بندھن میں...

ٹرینڈنگ

دنیا بھر میں مشہور فرانسیسی ماڈل تھیلان بلوندو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

دنیا بھر میں مشہور فرانسیسی ماڈل تھیلان بلوندو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

فرانس کی معروف ماڈل اور ماضی میں “دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی” کے لقب سے مشہور رہنے والی تھیلان بلوندو نے شادی کر لی ہے، جس کی تصدیق ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر کے ذریعے ہوئی ہے۔

25 سالہ ماڈل نے پیرس میں ہونے والی اپنی رومانوی تقریب کی جھلکیاں انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں ان کا عروسی لباس، مہمانوں کی موجودگی اور ان کے نئے شریکِ حیات فرانسیسی اداکار بین اٹال شامل ہیں۔

جوڑے نے اپنی منگنی کا اعلان رواں سال مارچ میں کیا تھا، جبکہ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور فیشن انڈسٹری میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں