سندھ کا پنجاب سے دو بدُو مقابلے کا اعلان، مگر کمزور نکلا
سندھ کا پنجاب سے دو بدُو مقابلے کا اعلان، مگر کمزور نکلا
عمرکوٹ (نامہ نگار ) نواحی گاؤں گموری کی کوری بستی میں سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار اچانک گرنے سے تین معصوم بچیاں ملبے تلے دب کرجا ں بحق ہوگئیں۔وزیرِ اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیرِ تعلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق مدرسے سے گھر واپس آنے والی معصوم بچیاں اسکول کی دیوار کے قریب سے گزر رہی تھیں کہ اچانک دیوار گر پڑی جس کے نتیجے میں وہ ملبے تلے دب گئیں۔ بچیوں میں 13سالہ صغریٰ دختر ابوبکر کوری، 4سالہ دختر فاروق اور تین سالہ کنیز فاطمہ شامل ہیں ، واضع رہے گزشتہ روز لاہور میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گر جانے سے چودہ بچے جاں بحق ہوگئے تھے اور سندھ میں باخصوص کراچی میں پرانے مکانات اور چھتوں کا گرنا معمول سمجھا جاتا ہے جبکہ دونوں صوبوں کی حکومتیں میڈیا میں انسانی تاریخ کی مہذب ترین جدید ریاستوں کے تصور کے ساتھ پیش کرتی ہیں مگر گزشتہ روز لاہور اور آج سندھ میں مذکوہ واقعہ نے ان حکومتوں کی میڈیا مہمات کا ڈھول کا پول کھول دیا ہے جس پر تجزیہ نگار کہتے ہیں جھوٹ بولنے کے ساتھ بدانتظامی غفلت اور بدعنوانی میں ان دو صوبوں کی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ ملاکھڑا کشتی کا مقابلے جیسا منظر نظر آتا ہے


