Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانتیل کی قیمتوں میں جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے قیمتوں میں استحکام...

ٹرینڈنگ

تیل کی قیمتوں میں جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے قیمتوں میں استحکام فنڈ قائم، حکومت کا نیا اکاؤنٹ ہیڈ جاری

تیل کی قیمتوں میں جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے قیمتوں میں استحکام فنڈ قائم، حکومت کا نیا اکاؤنٹ ہیڈ جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی اتار چڑھاؤ کے اثرات کم کرنے کے لیے “قیمتوں میں استحکام فنڈ” کے قیام کے تحت ایک نیا اکاؤنٹ ہیڈ باقاعدہ طور پر نوٹیفائی کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فنڈ میں آنے والی تمام رقوم کو وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ میں “اسپیشل ڈپازٹ فنڈ” کے تحت جمع کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فنڈ کے انتظامی طریقہ کار، آپریٹنگ پروسیجرز اور دیگر تفصیلات بعد میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ پیٹرولیم اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے اشتراک سے طے کی جائیں گی، جبکہ تمام ضروری قانونی و مالی منظوری بھی الگ سے حاصل کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کو مقامی صارفین پر کم سے کم منتقل کرنا اور قیمتوں میں زیادہ استحکام پیدا کرنا ہے

مزید پڑھیں