Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتآپریشن سندور کے شہداء کا تاخیر سے اعتراف، شفافیت اور جوابدہی بھی...

ٹرینڈنگ

آپریشن سندور کے شہداء کا تاخیر سے اعتراف، شفافیت اور جوابدہی بھی قومی مفاد کا تقاضا

آپریشن سندور کے شہداء کا تاخیر سے اعتراف، شفافیت اور جوابدہی بھی قومی مفاد کا تقاضا

بھارتی اخبار دی ہندو کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ جنگی کارروائیوں کے دوران آپریشنل راز داری اور حکمتِ عملی کے تحت معلومات محدود رکھنا ایک تسلیم شدہ اصول ہے، لیکن اس کی آڑ میں عوام اور شہداء کے اہلِ خانہ سے اہم حقائق کو طویل عرصے تک پوشیدہ رکھنا مناسب نہیں
اداریے کے مطابق بھارتی حکومت نے 2025 میں پاکستان کے خلاف کیے گئے آپریشن سندور میں جان قربان کرنے والے چھ فوجیوں کا باضابطہ اعتراف ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد کیا، جس پر شفافیت اور جوابدہی کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں
اداریے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی میں جانی نقصان ایک ممکنہ حقیقت ہوتی ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مناسب وقت پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرے اور عوام کو درست معلومات فراہم کرے۔ اداریے کے مطابق نقصانات کو پوشیدہ رکھنا وقتی طور پر سیاسی مفادات کی تکمیل کر سکتا ہے، لیکن اس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے
اداریے میں یاد دلایا گیا ہے کہ مئی 2025 میں آپریشن کے اختتام کے فوراً بعد اُس وقت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے پریس بریفنگ کے دوران شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا تھا، تاہم اُس وقت ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے تھے
اداریے کا نتیجہ یہ ہے کہ قومی سلامتی کے معاملات میں ضروری راز داری اپنی جگہ، لیکن جمہوری نظام میں شفافیت، جوابدہی اور شہداء کی بروقت تکریم بھی قومی مفاد کا لازمی حصہ ہے

مزید پڑھیں