فیلڈ مارشل کی کرامات،محسن نقوی کو سفارت کار بنا دیا
فیلڈ مارشل کی کرامات،محسن نقوی کو سفارت کار بنا دیا
موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی قیادت سے علاقائی صورتحال پر بات چیت کریں گے
علاقائی صورتحال کے تناظر میں وزیر داخلہ کے دورہ سعودی عرب کو خاص اہمیت حاصل ہے
ادھر پاکستان کے سفارت حلقے امریکہ ایران ڈیل میں پاکستانی ثالثی کے کردار میں محسن نقوی کی ایران اور خطے کے ممالک کے حکمران طبقے سے مذاکرات کو صرف کو پاکستان میں اگلے حکومتی سیٹ اپ کی تیاری قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں فیلڈ مارشل محسن نقوی کو ملک میں حکومتی سیٹ کی سربراہی دینے سے قبل عالمی حکمران اشرافیہ میں متعارف کروانے اور ان کی اپروول کے لیے امریکہ ایران مذاکرات اور ڈیل کی حساس سفارت کاری کا حصہ بنا رہے ہیں تاکہ جب پاکستان میں موجود حکومت کی بساط لپیٹ کر نئی حکومت بنائ جائے تو عالمی برادری میں اسکی پہلے سے قبولیت موجود ہو ، خصوصا امریکہ سعودی عرب اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک جو پاکستان کی معشیت چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں نئی حکومت کے سرابراہ سے قربت بھی رکھتے ہوں اور انکے دل میں محسن نقوی کے لیے نرم گوشہ بھی موجود ہو


