Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف احتجاج، سڑکیں...

ٹرینڈنگ

کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف احتجاج، سڑکیں بند، ٹائر جلائے گئے

کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی سزا کے خلاف احتجاج، سڑکیں بند، ٹائر جلائے گئے

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے کارکنوں اور حامیوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ایک اور رہنما کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف پیر کے روز کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے سریاب روڈ اور بشیر چوک کے علاقوں میں جمع ہو کر سڑک بلاک کر دی، ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کر کے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو گزشتہ سال مارچ میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جولائی 2024 کے گوادر واقعے کے دوران ایف سی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں سماعت کی گئی، جہاں عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی۔

اسی مقدمے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ایک اور رہنما سبغت اللہ شاہجی کو بھی عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

احتجاج کا مقصد برما ہوٹل کے سامنے مظاہرہ کرنا تھا، تاہم انتظامیہ نے بھاری پولیس نفری تعینات کر کے انہیں وہاں احتجاج کی اجازت نہیں دی

مزید پڑھیں