اسلام آباد کے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ پر ریاستی دھشتگردی ، تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کا حکم، سب چور ملکر اب نیا ڈرامہ کریں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے اہم رہائشی و کمرشل منصوبے “ون کانسٹیٹیوشن ایونیو” سے متعلق مسائل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایک کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا، جس کے تحت جے آئی ٹی معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی اور 60 روز میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی
جے آئی ٹی کی سربراہی قومی احتساب بیورو کے ایک اعلیٰ افسر کے سپرد ہوگی، جبکہ اس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، انٹیلی جنس بیورو اور انٹر سروسز انٹیلی جنس کے نمائندے بھی شامل ہوں گے
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ قومی احتساب بیورو جے آئی ٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے اور اسے سیکرٹریٹ سپورٹ بھی فراہم کرے
اس سے قبل وزیراعظم نے اسلام آباد انتظامیہ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت دی تھی کہ اس معاملے میں حتمی فیصلے تک کوئی بھی کارروائی نہ کی جائے، ادھر اسلام آباد کے غیر جانبدار حلقوں نے وزیراعظم کی جانب سے ایسی کسی تحقیقات کو دھوکہ اور عوام کو گمراہ کرنے کا ایک ڈرامہ قرار دیا ہے اور کہا ہے پورے اسلام آباد کے علم میں ہے اس ریاستی دھشت گردی میں حکومت اس کے وہ تمام ادارے جنہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جارہا ہے اس ریاستی دھشتگردی میں شامل تھے اور عوام یہ بھی جانتی ہے اس ریاست میں ایک ہی منصوبے یا ایک ہی برتن سے بار بار تیل نکالنے کے لیے ریاست کی پوری انتظامی مشنری سے سیاسی حکومت اور حکومت کو لانے والی قوت عدلیہ تک سب شامل ہوتے ہیں اور بعد ازاں عوام کو مطمئین کرنے کے لیے تحقیقات کے ڈرامے رچائے جاتے ہیں


