Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہنیویارک میں بڑا فضائی خطرہ ٹل گیا، جیٹ بلو طیارہ ڈرون سے...

ٹرینڈنگ

نیویارک میں بڑا فضائی خطرہ ٹل گیا، جیٹ بلو طیارہ ڈرون سے ٹکراؤ کے بعد محفوظ لینڈنگ

نیویارک میں بڑا فضائی خطرہ ٹل گیا، جیٹ بلو طیارہ ڈرون سے ٹکراؤ کے بعد محفوظ لینڈنگ

جیٹ بلیو کا ایک مسافر طیارہ نیویارک میں لینڈنگ کے دوران ڈرون سے مبینہ طور پر ٹکرا گیا، تاہم طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

یہ واقعہ امریکہ کے اہم ترین ہوائی اڈے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جب لاس ویگاس سے آنے والی پرواز لینڈنگ کے قریب تھی۔ ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو کے مطابق پائلٹ نے ڈرون کی موجودگی کی اطلاع دی۔

ایئرلائن کے بیان کے مطابق طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ مکمل کی اور کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ بعد ازاں طیارے کو احتیاطاً سروس سے ہٹا کر معائنہ کے لیے بھیج دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نہ طیارے کو واضح نقصان پہنچا اور نہ ہی کسی حقیقی تصادم کے شواہد ملے ہیں، تاہم واقعے نے مصروف ہوائی حدود میں ڈرونز کی موجودگی سے پیدا ہونے والے خطرات پر ایک بار پھر تشویش کو اجاگر کر دیا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون کس طرح حساس فضائی حدود میں داخل ہوا

مزید پڑھیں