Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتممتا بنرجی کی قیادت کو بڑا اندرونی چیلنج: باغی ارکانِ اسمبلی کا...

ٹرینڈنگ

ممتا بنرجی کی قیادت کو بڑا اندرونی چیلنج: باغی ارکانِ اسمبلی کا دعویٰ، ارُپ رائے کو عبوری سربراہ نامزد کرنے کی اطلاعات

ممتا بنرجی کی قیادت کو بڑا اندرونی چیلنج: باغی ارکانِ اسمبلی کا دعویٰ، ارُپ رائے کو عبوری سربراہ نامزد کرنے کی اطلاعات

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات اس وقت شدت اختیار کر گئے جب بعض باغی ارکانِ اسمبلی نے پارٹی کی قیادت کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ممتا بنرجی کو ہٹا کر ان کی جگہ ارُپ رائے کو عبوری طور پر نامزد کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پیش رفت پارٹی کے اندر طویل عرصے سے جاری گروہی کشمکش کا نتیجہ ہے، جو اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ تاہم پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے اس دعوے کی فوری اور باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترنمول کانگریس ایک طرف ریاستی سیاست میں اپنی گرفت مضبوط رکھنے کی کوشش کر رہی ہے، تو دوسری طرف اندرونی سطح پر قیادت، فیصلہ سازی اور تنظیمی اختیارات کے حوالے سے اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔

ارُپ رائے کا نام اس مبینہ تبدیلی میں سامنے آنے کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ پارٹی کا قانونی اور تنظیمی ڈھانچہ اس اقدام کو قبول کرتا ہے یا نہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اگر یہ دعویٰ درست ثابت ہوتا ہے تو یہ ترنمول کانگریس کے لیے گزشتہ دو دہائیوں میں سب سے بڑا اندرونی بحران ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ جماعت عملاً ممتا بنرجی کی سیاسی شخصیت اور قیادت کے گرد ہی تشکیل پائی ہے

مزید پڑھیں