Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانگلگت بلتستان ، ن لیگ اور پیلز پارٹی کے گھٹیا ڈرامےملکر حکومت...

ٹرینڈنگ

گلگت بلتستان ، ن لیگ اور پیلز پارٹی کے گھٹیا ڈرامےملکر حکومت بنانے کی ہدایت میں سسپنس ڈالنے کی کوشش

گلگت بلتستان ، ن لیگ اور پیلز پارٹی کے گھٹیا ڈرامے
ملکر حکومت بنانے کی ہدایت میں سسپنس ڈالنے کی کوشش

دونوں پارٹیاں وفاق کے زیر انتظام گلگت بلتستان میں پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کامیابی ناکامی کو چھپانے اور حکومت بنانے کے لیے ملاقاتوں کو بریک تھرو قرار دیکر ملک اور ریاست کے عوام کو احمق بنانے کی بازاری کوشش کررہی ہیں ، جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کٹھ پتلیوں کے درمیان گلگت میں مشاورتی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں حکومت سازی کے لیے ممکنہ فارمولوں، سیاسی تعاون اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
پیپلز پارٹی کی کٹھ پتلیوں میں نیر حسین بخاری، قمر زمان کائرہ، شرجیل انعام میمن، سید ناصر حسین شاہ، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ شامل تھے
مسلم لیگ ن کی جانب سے
امیر مقام اور صدر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن شریک ہوئے۔

ملاقات میں حکومت سازی پر تجاویز سمیت مختلف ملکی و قومی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

دونوں وفود کی جانب سے حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا
پیپلز پارٹی کے وفد نے بھونڈا مذاق کرتے ہوئے کہا عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنا کر گلگت بلتستان کی قیادت کا مینڈیٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سازی کے تمام فیصلے جمہوری اصولوں، سیاسی مشاورت اور عوامی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں