Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتبھارت کا عالمی ثالث کو پیاسا مارنے کا اعلان — چناب کا...

ٹرینڈنگ

بھارت کا عالمی ثالث کو پیاسا مارنے کا اعلان — چناب کا رخ راوی اور بیاس کی جانب موڑنے پر کام تیز

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گورنر کویندر گپتا نے چناب بیاس منصوبے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش کے گورنر کویندر گپتا نے پیر کو شملہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کی جانب ایک ضروری قدم ہے۔ کویندر گپتا نے کہا کہ پنجاب، ہماچل، ہریانہ اور اتراکھنڈ کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چناب بیاس منصوبہ تقریباً نو کلومیٹر لمبی سرنگ کی تعمیر کا پلان ہے جس پر دو ہزار تین سو پچیس کروڑ بھارتی روپے کی لاگت آئے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد دریائے چناب کے پانی کو سرنگ کے ذریعے دریائے بیاس میں منتقل کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اس سرنگ کے ذریعے سالانہ دو ملین ایکڑ فٹ پانی چناب سے موڑ لے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر کام کا آغاز دو ہزار چھبیس میں ہو چکا ہے جو کہ جولائی دو ہزار انتیس تک مکمل ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کا یہ اقدام اقوامِ متحدہ کے آبی کنونشن 1997ء، ویانا کنونشن کے آرٹیکل ساٹھ اور سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں