Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہزہران ممدانی میئر نیویارک کی دوڑ میں اب تک سبقت لیے ہوئے...

ٹرینڈنگ

زہران ممدانی میئر نیویارک کی دوڑ میں اب تک سبقت لیے ہوئے ہیں، مخالفین ان کی پالیسیوں کو نہیں بلکہ ان کی ذات اور شناخت کو نشانہ بنا رہے ہیں

نیویارک سٹی میئر کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار زہران ممدانی حالیہ پولز میں اپنے حریف آزاد اُمیدواروں سابق گورنر اینڈریو کومو، موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور ریپلکن امیدوار کرٹس سلوا سے چند پوائنٹس کی سبقت لیے ہوئے ہیں۔

ممدانی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ مخالفین ان کی پالیسیوں پر بات کرنے کے بجائے ان کی ذات اور شناخت کو ہدف بنائے ہوئے ہیں اور ان تمام امیدواروں کا ٹارگٹ ممدانی ہیں۔ زہران ممدانی کی کٹر حمایتی طاقتور کانگریس وومن الیگزینڈریا کورٹیز اور دوسرے ڈیموکریٹ ممبران نے واشنگٹن میں بریک فاسٹ تقریب میں ان کومکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اُس موقع پر ہاؤس ممبران کی اکثریت زہران کی شخصیت اور ان کی پالیسیوں سے کافی مطمئن نظر آئی۔ نیویارک کی سب سے بڑی میونسپل لیبر یونین ڈی سی 37 نے بھی ممدانی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ جو الیکشن سے قبل بڑی کامیابی ہے۔

میئر کے مسلمان امیدوار زہران نے نیویارک میں کاروباری لوگوں کے اجتماع میں یہودی ووٹرز کے ان خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ گلوبلائز دی انتفادہ سے تشدد کا تاثر ابھرتا ہے۔ اس نعرے کی مزید حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا۔ اگر ممدانی کے مخالفین یکجا نہ ہوئے تو ان کے ووٹوں کی تقسیم سے ممدانی کی جیت یقینی ہو جائے گی جو نہ صرف ریپبلیکن بلکہ روایتی ڈیموکریٹس کیلئے بھی پریشان کن ہوگا۔

مزید پڑھیں