Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا آغاز،پاکستان کو رعایت، بھارت دباؤ میں

ٹرینڈنگ

ٹرمپ کی تجارتی پالیسی کا آغاز،پاکستان کو رعایت، بھارت دباؤ میں

امریکی حکومت نے دنیا بھر کے لیے اپنی نئی تجارتی پالیسی کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مختلف ممالک پر مختلف شرح سے درآمدی ٹیرف (محصولات) لاگو کیے گئے ہیں۔ اس پالیسی میں پاکستان کو نمایاں رعایت دی گئی ہے جبکہ بھارت کو بھاری مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پر صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جب کہ بھارت پر 25فیصد۔ یہ فرق معمولی نہیں بلکہ پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں کا نتیجہ سمجھا جا رہا ہے۔

حالیہ مہینوں میں پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے اہم سفارتی رابطے کیے۔

جن میں شامل ہیں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی فون پر گفتگو

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

ان تمام رابطوں نے پاکستان کو اس فہرست میں بہتر پوزیشن دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مختلف ممالک پر ٹیرف کی شرح

۔19فیصدپاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن

۔25فیصد بھارت، قازقستان، مالدووا  

۔30فیصد جنوبی افریقہ، الجزائر، لیبیا

۔40فیصد میانمار، لاؤس

۔41فیصد شام، سب سے زیادہ

یہ پالیسی اتنی سخت ہے کہ امریکہ نے اپنے قریبی اتحادیوں کو بھی نہ بخشا

کینیڈا پر ٹیرف 25فیصد سے بڑھا کر 35فیصد کردیا گیا

اسرائیل پر بھی 15فیصد ٹیرف لگادیا گیا

اس وقت جب دنیا کے کئی ممالک امریکہ کی سخت پالیسیوں کی زد میں ہیں پاکستان کو دی گئی رعایت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ یہ خاموش لیکن مؤثر سفارت کاری کا نتیجہ ہے جو پاکستان کو عالمی منظرنامے پر ایک مثبت روشنی میں لے آئی ہے۔

مزید پڑھیں