Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہٹرمپ کا عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ کو ہلادینے والا اعلان

ٹرینڈنگ

ٹرمپ کا عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ کو ہلادینے والا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فارماسیوٹیکل مارکیٹ کو ہلا دینے والا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں درآمد کی جانے والی تمام دواؤں پر بتدریج 250 فیصد تک ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ٹرمپ کے مطابق یہ اقدام امریکی دواسازی کی صنعت کو دوبارہ زندہ کرنے اور ملکی سطح پر پیداوار کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں کم شرح ٹیکس سے آغاز ہوگا، جو اگلے ڈیڑھ سال میں 150 فیصد تک پہنچے گا، اور پھر 250 فیصد کی غیر معمولی حد تک بڑھا دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زمین پر بنی دواؤں کو ترجیح دیں گے اور دنیا کے سب سے مضبوط دواساز ملک بنیں گے۔

اس اعلان کے بعد بڑی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں نے امریکا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ بھاری ٹیرف سے بچا جا سکے۔ ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ اگلے ہفتے سیمی کنڈکٹرز اور چِپس پر بھی نئے ٹیرف کا اعلان کیا جائے گا، جو ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں