Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکی سینیٹرز کا صدر ٹرمپ کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے...

ٹرینڈنگ

امریکی سینیٹرز کا صدر ٹرمپ کو یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے نیا ہتھیار دینے کا اعلان

امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر لنزے گراہم اور ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ بلومنتھل نے یوکرین پر روس کے حالیہ حملوں کے بعد ماسکو کے خلاف سخت ترین معاشی پابندیوں کے بل کی منظوری کے لیے زور دیا ہے۔ جسے وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھ میں “سلیج ہیمر” (بڑا ہتھیار) قرار دے رہے ہیں تاکہ یوکرین جنگ کو روکا جا سکے۔

بل کے تحت صدر ٹرمپ ان ممالک پر 500 فیصد ٹیکس عائد کر سکیں گے جو روسی یورینیم، گیس اور تیل خریدتے ہیں۔ سینیٹر گراہم کے مطابق اس بل کو سینیٹ میں 85 اراکین کی حمایت حاصل ہے اور یہ صدر ٹرمپ کو صدر پیوٹن اور اس کے حامی ممالک کی معیشت کو نشانہ بنانے کی مکمل طاقت دے گا۔

صدر ٹرمپ نے اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیر کو نیٹو سیکریٹری جنرل مارک رُٹے سے ملاقات کے بعد روس پر ممکنہ پابندیوں کا اعلان کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ یوکرین کو “انتہائی جدید ہتھیار” بھی بھیجے گا، جس کی قیمت نیٹو اتحادی ادا کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہم یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل بھیج رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں 100 فیصد ادائیگی کریں گے۔ یہ سب ایک کاروبار ہے۔

سینیٹر بلومنتھل نے انکشاف کیا کہ یورپی اتحادیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی پابندیاں اتنی سخت ہوں کہ روس کو اپنے رویے میں تبدیلی پر مجبور کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں روس نے یوکرین پر 728 ڈرونز اور 13 میزائلوں سے حملہ کیا تھا جو مکمل جنگ کے بعد سب سے بڑی کارروائی تصور کی جا رہی ہے۔

سینیٹ کے قائد ایوان جان تھون نے عندیہ دیا ہے کہ بل کو جولائی کے آخر تک سینیٹ میں پیش کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ صدر ٹرمپ اس کی حمایت کریں۔

مزید پڑھیں