Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپاکستان کا متحدہ عرب امارات کے درمیان گوشت کی فراہمی کا اہم...

ٹرینڈنگ

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے درمیان گوشت کی فراہمی کا اہم معاہدہ طے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گوشت کی فراہمی کا ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے جو پاکستان کی برآمدی تاریخ میں ایک نمایاں سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت سے نہ صرف پاکستان کی برآمدات کو فروغ ملے گا بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں مقامی کمپنیوں کی ساکھ بھی مضبوط ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق دی آرگینک میٹ کمپنی کو متحدہ عرب امارات کے ایک بڑے گروپ کو گوشت کی براہِ راست فراہمی کی منظوری حاصل ہو گئی ہے۔ اس معاہدے کی تفصیل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی فراہم کر دی گئی ہے، جہاں اسے کمپنی کی ایک تاریخی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پاکستانی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی کی جانب سے کیے گئے آپریشنل جانچ کے عمل میں 94.89 فیصد نمبر حاصل کیے، جس کے بعد اسے کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کے لیے منظور شدہ سپلائر کا درجہ دے دیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی کسی کمپنی کو متحدہ عرب امارات میں براہِ راست گوشت کی فراہمی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو نہ صرف معیاری پیداوار بلکہ بین الاقوامی معیار پر پورا اُترنے کی ایک بڑی مثال ہے۔ اس کامیابی سے پاکستان کے زرِ مبادلہ میں اضافہ اور مویشی پالنے سے وابستہ مقامی شعبے کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں