Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومکینیڈاالیاس چوہدری کی نماز جنازہ و تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت،...

ٹرینڈنگ

الیاس چوہدری کی نماز جنازہ و تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت، کمیونٹی کے عام افراد میڈیا اور سیاسی سماجی کارکنوں رہنماؤں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی

ممتاز کمیونٹی رہنما الیاس چوہدری کی نماز جنازہ النور مسجد ہنگٹنگٹن میں ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ اور تدفین میں مرحوم کے لواحقین عزیز و اقارب کے علاوہ کمیونٹی کے عام افراد اور سیاسی سماجی کارکن و رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی ، کمیونٹی کے معمار و محسن الیاس چوہدری کے جنازے میں شرکت کے لیے نیویارک اور دیگر درجنوں دوسری ریاستوں سے بھی لوگ شرکت کے لیے پہنچے تھے، مرحوم الیاس چوہدری کی نماز جنازہ کے موقع پر جہاں فضا سوگوار تھی وہیں انتہای رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے ، اس موقع پر الیاس چوہدری کے دوست احباب اور انکے شناسا یکساں طور پر چوہدری الیاس سے اپنی رفاقت ان سے دیرینہ تعلق کا ذکر کرتے رہے ، مرحوم جو ایک عرصے سے صاحب فراش تھے کا گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا ، الیاس چوہدری مرحوم ستر کی دہائ میں ساہیوال سے امریکہ نیویارک آئے تھے اور کمیونٹی خدمات میں ایک اہم نام سمجھے جاتے تھے ، الیاس چوہدری کے انتقال سے کمیونٹی میں سماجی خدمت کا ایک عظیم باب آج اس وقت تاریخ کے سینے میں دفن ہوگیا جب انہیں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے ساتھ لحد میں اتارا گیا

الیاس چوہدری کی نماز جنازہ و تدفین میں سینکڑوں افراد کی شرکت، کمیونٹی کے عام افراد میڈیا اور سیاسی سماجی کارکنوں رہنماؤں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی

مزید پڑھیں