Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکہ، ایران مذاکرات کے لیے اسلام آباد مضبوط امیدوار، نئی پیش رفت...

ٹرینڈنگ

امریکہ، ایران مذاکرات کے لیے اسلام آباد مضبوط امیدوار، نئی پیش رفت کی توقع

امریکہ، ایران مذاکرات کے لیے اسلام آباد مضبوط امیدوار، نئی پیش رفت کی توقع

واشنگٹن: سفارتی ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان آئندہ مرحلے کے فنی مذاکرات کے انعقاد کے لیے اسلام آباد سب سے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آیا ہے۔ ان مذاکرات کے گیارہ جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم مقام کا حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے دو مقامات زیر غور ہیں، جن میں اسلام آباد اور سوئٹزرلینڈ کا برگن اسٹاک تفریحی مقام شامل ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں اسلام آباد کو زیادہ موزوں اور ترجیحی مقام سمجھا جا رہا ہے۔

سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی عمل کو برقرار رکھنا اور دونوں ممالک کے دیرینہ اختلافات کے حل کے لیے پیش رفت کو یقینی بنانا ہے۔

دوسری جانب مذاکرات میں وقفے کے باوجود واشنگٹن اور تہران کے درمیان لفظی کشیدگی برقرار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے متعلق طنزیہ بیان دیا، جبکہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ادھر ایران نے آبنائے ہرمز میں خطے سے باہر کی فوجی طاقتوں کی سرگرمیوں کے خلاف بھی خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے بعد خطے کی حقیقتیں بدل چکی ہیں، اور انہوں نے امریکی صدر کے ایران میں خوراک کی فراہمی سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں زمینی حقائق کے منافی قرار دیا

مزید پڑھیں