Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبھارتکراچی کے ساتھ ممبئی میں بھی بارش سے سڑکیں زیرِ آب، مگر...

ٹرینڈنگ

کراچی کے ساتھ ممبئی میں بھی بارش سے سڑکیں زیرِ آب، مگر گھروں میں نل خشک

کراچی کے ساتھ ممبئی میں بھی بارش سے سڑکیں زیرِ آب، مگر گھروں میں نل خشک

ممبئی: شہر میں مون سون کی شدید بارشوں کے پہلے ہی زور دار اسپیل نے سڑکوں، انڈر پاسز اور نشیبی علاقوں کو زیرِ آب کر دیا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ مگر اس کے برعکس ایک حیران کن صورتحال سامنے آئی ہے کہ شہر کو پانی فراہم کرنے والے ذخائر اور جھیلیں خطرناک حد تک کم سطح پر ہیں اور ان کی گنجائش صرف تقریباً 7 فیصد رہ گئی ہے
یہی تضاد شہریوں کے لیے الجھن کا باعث بنا ہوا ہے کہ ایک طرف شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، جبکہ دوسری طرف گھروں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس صورتحال کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ممبئی میں ہونے والی شدید بارش فوری طور پر سڑکوں اور نالیوں کے ذریعے سمندر میں بہہ جاتی ہے، جبکہ پانی کو ذخائر میں محفوظ کرنے کا نظام محدود ہے۔ اس کے علاوہ بمبئی شہر کے پانی کے ذخائر بھی کراچی کی طرح زیادہ تر بیرونی جھیلوں اور ڈیموں پر انحصار کرتے ہیں، جہاں بارش کی مقدار ابھی تک ناکافی رہی ہے۔

مزید یہ کہ شہری انفراسٹرکچر میں نکاسیٔ آب کا ناقص نظام بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے بجائے تیزی سے باہر نکال دیتا ہے، جس سے وقتی سیلاب تو آ جاتا ہے مگر زیرِ زمین یا ذخیرہ شدہ پانی میں اضافہ نہیں ہو پاتا۔

دوسری جانب ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر آئندہ دنوں میں بارشوں کا سلسلہ ذخائر کے علاقوں میں نہ بڑھا تو ممبئی کو پانی کی سنگین قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، باوجود اس کے کہ شہر کی سڑکیں وقتی طور پر بارش کے پانی سے بھر جاتی ہیں

مزید پڑھیں