Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہامریکہ اور اسرائیل کا یروشلم میں مستقل امریکی سفارتخانہ بنانے کا معاہدہ،...

ٹرینڈنگ

امریکہ اور اسرائیل کا یروشلم میں مستقل امریکی سفارتخانہ بنانے کا معاہدہ، تعلقات مزید مضبوط قرار

امریکہ اور اسرائیل کا یروشلم میں مستقل امریکی سفارتخانہ بنانے کا معاہدہ، تعلقات مزید مضبوط قرار

امریکہ اور اسرائیل نے یروشلم میں مستقل امریکی سفارتخانے کے نئے کمپاؤنڈ کی تعمیر کے لیے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جسے دونوں ممالک نے اپنے “غیر متزلزل اتحاد” کی علامت قرار دیا ہے۔

تقریب میں امریکہ کے سفیر مائیک ہکابی اور اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈئون ساعر نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے بعد اسرائیلی قیادت نے اس پیش رفت کو دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

یاد رہے کہ 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اس کے بعد مختلف دفاتر کو عارضی طور پر شہر کے مختلف حصوں میں رکھا گیا۔

نئے معاہدے کے تحت اب ایک مستقل اور مرکزی سفارتی کمپاؤنڈ کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی، جسے امریکہ کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی میں ایک اہم علامتی اور اسٹریٹجک قدم قرار دیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں