Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانپی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، کوئی...

ٹرینڈنگ

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، کوئی باضابطہ بات چیت جاری نہیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار، کوئی باضابطہ بات چیت جاری نہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کی جماعت اور حکومت کے درمیان کوئی باضابطہ مذاکرات جاری نہیں ہیں اور بات چیت صرف ابتدائی پیشکش کی سطح تک محدود رہی ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کسی قسم کی پیش رفت یا باضابطہ مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، جس کے باعث سیاسی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس صورتحال سے ملک میں جاری سیاسی کشیدگی میں فوری کمی کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں، اور دونوں جانب سے اعتماد سازی کے اقدامات کے بغیر مذاکراتی عمل آگے بڑھنا مشکل ہوگا

مزید پڑھیں