Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستان!مائیکروسافٹ پاکستان سے مکمل ایگزٹ

ٹرینڈنگ

!مائیکروسافٹ پاکستان سے مکمل ایگزٹ

پاکستانی معیشت کے ساتھ ساتھ ریاست کے وقار، ساکھ اور اعتبار کو ایک اور بڑا اور شرمناک جھٹکا اُس وقت لگا جب مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا آپریشن مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
مائیکروسافٹ، جو
25 سال قبل جنرل پرویز مشرف کے دور میں پاکستان آیا تھا اور جس نے سیکڑوں پاکستانی آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمتیں فراہم کی تھیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے ملک کے سیاسی، معاشی حالات اور پالیسیوں کے باعث اپنے مقامی آپریشن کو بتدریج محدود کر رہا تھا۔


اب کمپنی نے اپنے مقامی آپریشن کو مکمل بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے باقی ماندہ ملازمین کو باضابطہ طور پر اطلاع دے کر فارغ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک طرف کمپنی کو ملکی حالات اور آئی ٹی پالیسی پر شدید تحفظات تھے تو دوسری طرف جہاں کمپنی کو کچھ معمولی منافع حاصل ہوتا تھا، اسے پاکستان سے امریکہ منتقل کرنے میں ریاستی پالیسیاں بڑی رکاوٹ بن رہی تھیں۔

مائیکروسافٹ کے ذمہ دار ذرائع نے پاکستان پوسٹ کو بتایا کہ کمپنی نے اپنے مقامی آپریشن میں کام کرنے والے درجنوں ذہین ترین پاکستانی انجینیئرز کو سیلیکون ویلی منتقل کر دیا ہے۔ جسے فیلڈ مارشل برین ڈرین کہا جاتا ہے۔


مزید پڑھیں