Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزبلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں، شہریوں کی ہلاکت کی...

ٹرینڈنگ

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں، شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات

بلوچ علیحدگی پسندوں کی جانب سے نئی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے  جس میں سرکاری و نجی املاک کے ساتھ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان حملوں میں متعدد شہریوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

بلوچ عسکریت پسند تنظیم کالعدم بی ایل ایف نے مکران کے ساحل سے کوہ سلمان تک بلوچستان کے متعدد بلوچ اکثریتی علاقوں میں سرکاری تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ صوبے بلوچستان کے علاقوں سوراب، تمپ، پنجگور، خاران اور خضدار سمیت کئی شہروں میں شدت پسندوں کی کاروائیوں کی اطلاعات آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بدامنی کے واقعات میں عورتوں اور بچوں سمیت متعدد بےگناہ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ بینکوں سمیت شہری املاک اور کئی درجن ٹرکوں اور آئل ٹینکروں کو بھی نذرآتش کیا گیا ہے۔

ادھر حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے  متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور جس طرح بھارتی میڈیا بلوچستان میں دہشتگردی کے چند واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’را‘‘سمیت بھارتی خفیہ ادارے بلوچستان میں بی ایل اے اور بی ایل ایف سمیت مٹھی بھر علیحدگی پسند دہشت گردوں کو مدد فراہم کر کے صوبے کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جو قیمتی معدنیات سے مالامال ہے، کچھ سالوں سے بدامنی کا شکار ہے ادھر ملک کے سیاسی تجزیہ نگار سمجھتے ہیں صوبائی حکومت  کی ترجیحات اور توجہ صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے ے بجائے دوسرے معاملات پر زیادہ نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں