Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانعمران خان کے دونوں بیٹے، سلمان اور قاسم، پاکستان آ رہے ہیں

ٹرینڈنگ

عمران خان کے دونوں بیٹے، سلمان اور قاسم، پاکستان آ رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے، سلمان اور قاسم، پاکستان آ رہے ہیں۔ پارٹی کی جانب سے علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر نے اس بات کی تصدیق کی کہ بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا جا رہا ہے تاکہ قانونی رکاوٹ نہ ہو۔ تاہم، ان کے دورے کی تاریخ اور قیام کی تفصیلات ابھی نہیں بتائی گئیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنماؤں نے شکایت کی کہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود نہ وکلا کو اندر جانے دیا جا رہا ہے اور نہ ہی میڈیا کو رسائی دی جا رہی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل کا عمل غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے کیونکہ گواہوں پر جرح ہو رہی ہے مگر فیملی اور وکلا کو باہر رکھا گیا ہے۔ علیمہ خان نے اس موقع پر کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس بے بنیاد ہے اور انہیں علم نہیں کہ اندر کیا ہو رہا ہے، لیکن وہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہیں اور ڈرنے والی نہیں۔ رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شاہ محمود قریشی ابھی پارٹی لیڈر نہیں بن رہے، ان پر کئی مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ ان میں بھی گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں