Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبریکنگ نیوزپاکستان اب دفاع سے آگے بڑھ کر بھارت کے اندر گہرائی تک...

ٹرینڈنگ

پاکستان اب دفاع سے آگے بڑھ کر بھارت کے اندر گہرائی تک وار کرے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکۂ حق کے بعد سیاسی تجزیوں کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان اب دفاع سے آگے بڑھ کر بھارت کے اندر گہرائی تک وار کرے گا۔ آغاز مشرق سے ہوگا اور دشمن کو وہاں مارا جائے گا جہاں وہ خود کو سب سے زیادہ محفوظ سمجھتا ہے۔

یہ واضح پیغام صرف بھارت کے لیے نہیں بلکہ دنیا کے ہر اس ملک کے لیے تھا جو خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی “ریاستی دہشت گردی” پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام اور افواج ہر محاذ پر تیار ہیں۔ دشمن کو سبق سکھانے کے لیے ہمارے پاس نہ وقت کی کمی ہے نہ حوصلے کی۔

یاد رہے 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے حسبِ روایت الزام تراشی کا سلسلہ شروع کیا۔ جس نے دونوں ممالک کے تعلقات کو شدید کشیدگی کی طرف دھکیل دیا۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کیا۔ پاکستانی سفارتی عملے پر پابندیاں لگائیں اور علاج کے لیے آنے والے معصوم بچوں تک کو واپس بھیج دیا۔

پاکستان نے اس کھلی اشتعال انگیزی کو اعلانِ جنگ قرار دیتے ہوئے بھارت کے ساتھ ہر قسم کی تجارت بند کر دی۔ بھارتی سفارتی عملے کو محدود کیا اور سکھ یاتریوں کے سوا تمام بھارتیوں کے ویزے منسوخ کر دیے۔

مزید پڑھیں