Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںیورپ کا بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دوٹوک پیغام — ماحول دوست مصنوعی...

ٹرینڈنگ

یورپ کا بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دوٹوک پیغام — ماحول دوست مصنوعی ذہانت اپناؤ، ورنہ راستہ ناپو

خبر: یورپی یونین نے مصنوعی ذہانت کے تیزی سے پھیلتے شعبے کے حوالے سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ یورپ میں کاروبار صرف انہی اداروں کے لیے آسان ہوگا جو ماحولیاتی اور توانائی کے اہداف کا احترام کریں گے۔ یورپی یونین کے توانائی کمشنر ڈین یورگنسن کے مطابق مصنوعی ذہانت کے لیے قائم ہونے والے بڑے ڈیٹا مراکز بے پناہ بجلی استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کمپنیوں کو قابلِ تجدید توانائی اور جوہری توانائی جیسے کم کاربن ذرائع کی حمایت کرنا ہوگی، نہ کہ روایتی ایندھن پر انحصار بڑھانا ہوگا۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا مراکز سے خارج ہونے والی اضافی حرارت کو ضائع کرنے کے بجائے گھروں اور کاروباری مراکز کو گرم رکھنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ توانائی کے ضیاع میں کمی لائی جا سکے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مؤقف دراصل دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے ایک واضح انتباہ ہے کہ یورپی منڈی تک رسائی اب صرف منافع سے نہیں بلکہ ماحولیاتی ذمہ داریوں کی تکمیل سے بھی مشروط ہوتی جا رہی ہے

مزید پڑھیں