ہیوسٹن میں علامہ اقبال کی یاد اور فکر کے فروغ کے لیے خصوصی علمی و ادبی ڈنر، 9 جون بروز منگل
ہیوسٹن میں علامہ اقبال کی یاد اور فکر کے فروغ کے لیے خصوصی علمی و ادبی ڈنر، 9 جون بروز منگل
ہیوسٹن میں پاکستانی-امریکی کمیونٹی کی معروف علمی و سماجی شخصیات کے زیر اہتمام ایک خصوصی فکری و ادبی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جو 9 جون بروز منگل ایک ڈنر کی صورت میں منعقد ہوگا۔ یہ پروگرام علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی فکر، فلسفہ اور پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے
پروگرام کا اہتمام قائداعظم فاؤنڈیشن ہیوسٹن کے پلیٹ فارم سے کیا جا رہا ہے، جس کے بانیوں میں ڈاکٹر آصف قدیر اور معروف کمیونٹی رہنما طاہر بھٹی شامل ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ محفل صرف ایک رسمی تقریب نہیں بلکہ ایک فکری نشست ہوگی جس میں علامہ اقبال کے فلسفہ خودی، امت مسلمہ کے احیاء اور نوجوان نسل کی فکری تربیت جیسے موضوعات کو زیر بحث لایا جائے گا، جبکہ پروگرام کا موضوع “ فکر اقبال کی آفاقی معنویت، اور موجودہ دور کے چیلنجز سے ہی سمجھا جاسکتا ہے منتظمین عالمی سیاسی سماجی معاشی تقاضوں اور موجود رکاوٹوں کا شعور و ادراک کے ساتھ انکے حل کے بارے میں کتنے متفکر ہیں اور معاشرے میں اجتماعیت کی ضرورت کو کسقدر اہمیت دیتے ہیں
پروگرام کے دوران پس منظر میں علامہ اقبال کی زندگی، ان کے کلام اور ان کے تاریخی کردار پر مبنی خصوصی پریزنٹیشنز اور گفتگو بھی شامل ہوگی، تاکہ شرکاء کو ان کے فکری ورثے کو ایک نئے زاویے سے سمجھنے کا موقع مل سکے
ڈاکٹر آصف قدیر ، جو امریکن پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں ایک ممتاز کمیونٹی رہنما، شاعر اور سماجی شخصیت کے ساتھ ممتاز ڈاکٹر کےططور پر جانے جاتے ہیں، اس موقع پر بھی اپنی فکری اور ادبی خدمات کے تسلسل کو آگے بڑھائیں گے، ان کا تعلق ایک ایسے علمی و سماجی پس منظر سے بھی بیان کیا جاتا ہے جس میں معروف تاریخی سیاسی اور ادبی شخصیات سے نسبت کا ذکر کمیونٹی حلقوں میں کیا جاتا ہے
منتظمین کے مطابق یہ پروگرام پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم فکری سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف علامہ اقبال کے پیغام کو زندہ رکھنا ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے فکری ورثے سے جوڑنا بھی ہے


