Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہگرین کارڈ اپلائی کرنے والوں کو امریکہ نہیں چھوڑنا پڑے گا

ٹرینڈنگ

گرین کارڈ اپلائی کرنے والوں کو امریکہ نہیں چھوڑنا پڑے گا

امریکا کے محکمۂ داخلی سلامتی نے واضح کیا ہے کہ گرین کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دینے والے بیشتر تارکینِ وطن کو درخواستوں کی جانچ کے دوران امریکا چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں امریکی شہریت و امیگریشن سروسز کے ایک اعلان سے یہ تاثر پیدا ہوا تھا کہ درخواست گزاروں کو عام طور پر اپنے آبائی ممالک واپس جا کر انتظار کرنا ہو گا جس پر تارکینِ وطن اور امیگریشن حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی تھی۔ محکمۂ داخلی سلامتی کے مطابق یہ کوئی نئی پالیسی نہیں بلکہ امیگریشن افسران کو پہلے سے حاصل اختیار کی یاددہانی ہے جس کے تحت ہر کیس کا فیصلہ انفرادی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ حاصل کرنے کا عمل مزید سخت کر دیا امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا مدت سے زیادہ قیام یا دیگر امیگریشن مسائل بعض درخواست گزاروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتے ہیں تاہم بیشتر افراد کو امریکا میں رہتے ہوئے ہی اپنے گرین کارڈ کی درخواستوں کے نتائج کا انتظار کرنے کی اجازت ہو گی۔ امریکی محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ مستقل رہائش کے خواہش مند افراد کی بڑی اکثریت کے لیے موجودہ طریقۂ کار میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں