Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںگالاپاگوس جزائر کے قریب سمندر کی گہرائی میں نیلا “اجنبی نما” آکٹوپس...

ٹرینڈنگ

گالاپاگوس جزائر کے قریب سمندر کی گہرائی میں نیلا “اجنبی نما” آکٹوپس دریافت

گالاپاگوس جزائر کے قریب سمندر کی گہرائی میں سائنسدانوں نے آکٹوپس کی ایک نئی اور حیران کن قسم دریافت کی ہے جسے اس کی غیر معمولی شکل اور چھوٹے سائز کے باعث “اجنبی نما” قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی سائنسی جریدے سائنٹیفک امریکن کی رپورٹ کے مطابق یہ ننھا سا نیلا آکٹوپس سمندر کی سطح سے تقریباً 1,773 میٹر گہرائی میں ایک زیرِ سمندر پہاڑی پر پایا گیا۔ اس مخلوق کو پہلی بار جولائی 2015 میں ایک 10 روزہ تحقیقاتی مشن کے دوران دیکھا گیا تھا، جب سائنسدان تحقیقاتی جہاز E/V Nautilus پر موجود تھے۔ محققین نے روبوٹک سب میرین “ہرکیولس” کے ذریعے سمندر کی تہہ کا جائزہ لیا تو انہیں ایک گالف بال کے سائز کا یہ چھوٹا سا آکٹوپس دکھائی دیا، جو اپنی نیلی رنگت اور منفرد ساخت کی وجہ سے فوراً توجہ کا مرکز بن گیا۔ ویڈیو میں موجود سائنسدان اس حیرت انگیز دریافت پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے بھی سنائی دیتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ آکٹوپس ممکنہ طور پر پہلے سے نامعلوم نوع ہے، اور اس کی دریافت سمندری حیاتیات کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گہرے سمندر میں اب بھی بے شمار ایسی انواع موجود ہیں جو انسانی تحقیق سے ابھی تک پوشیدہ ہیں

مزید پڑھیں