Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکچے کے ڈاکو: اسٹیج سجا ہوا ہے ، ایک اور ڈاکو دستے...

ٹرینڈنگ

کچے کے ڈاکو: اسٹیج سجا ہوا ہے ، ایک اور ڈاکو دستے کے ہتھیار ڈالنے کا ڈرامہ

کچے کے ڈاکو: اسٹیج سجا ہوا ہے ، ایک اور ڈاکو دستے کے ہتھیار ڈالنے کا ڈرامہ
شکارپور کے کچے کے علاقے میں کیے گئے آپریشن کے دوران مطلوب ڈاکو بیلو تیغانی سمیت 60 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے۔

ایس ایس پی کلیم ملک نے کہا ہے کہ ڈاکو بیلو تیغانی 102 مقدمات میں مطلوب تھا، جس کی گرفتاری پر 1 کروڑ کا انعام مقرر تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق مطلوب ڈاکو کے ہمراہ 60 ساتھیوں نے بھی سرنڈر کیا ہے، یہ تمام ہی خطرناک ڈاکو ہیں۔

ایس ایس پی کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں میں بڈانی، سبزوئی اور دیگر بدنام گینگز کے ڈاکو ہیں، جن کی گرفتاری پر لاکھوں روپے انعام تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق سرنڈر کرنے والے ڈاکوؤں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں کچے میں ڈاکو قیام پاکستان کے ساتھ ہی سرگرم ہو گئے تھے تاہم اسی کی دہائ تک انکی سرگرمیاں انتہائ محدود تھیں تاہم جوں جوں معاشرے میں بدعنوانی اور اداروں کی مداخلت کے ساتھ سیاست میں بے حسی اور اقربا پروری کے فروغ کے ساتھ پولیس اور عدلیہ بے لگام ہوئ کچے کے ڈاکو بھی متحرک ہوتے چلے گئے ، اور اب یہ حال ہے اندرون سندھ ہر طرف خصوصا سندھ سے پنجاب جانے والی شاہرہ نیشنل ہائ وے پر ڈاکوں کا مکمل کنٹرول ہے اور یہ ڈاکو گھوٹکی کشمور سے حیدر آباد اور ٹھٹھہ بدین تک پھیلے ہر اس کچے کے اصل باشندے ہیں جہاں ہزاروں لاکھوں ایکٹر زمین ریاست کے انتظام سے باہر ہے اور اس زمین پر علاقے کے زمینداروں جاگیر دار وڈیروں اور سیاست دانوں کے ساتھ سول و فوجی بیوروکریسی کا قبضہ ہے ، سندھ کے انتہائ معتبر ترین ذرائع دعوی کرتے ہیں جنہیں ریاست حکومت ڈاکو بنا کر پیش کرتی ہے ان کی اکثریت عام سندھی سرائیکی نوجوانوں کی ہے جنہیں علاقے کا وڈیرہ سازش کرکے ڈاکو بننے پر مجبور کرتا ہے اور یہ سازش کچھ اسطرح کی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کے مخالف وڈیرے سیاست دان ایک دوسرے کے علاقے کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ایما پر ڈاکو قرار دیکر پولیس رپورٹس کرتے ہیں اور ان نوجوانوں کے پاس اپنی بیگناہی ثابت کرنے کے لیے وسائل ہیں اور نہ ہی کوئ اور دوسرا ذریعہ یوں پھر وہ باقاعدہ وڈیرے کی پناہ لیکر ڈاکو بننے پر مجبور ہوجاتے ہیں

مزید پڑھیں