Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، 20 افراد زخمی

ٹرینڈنگ

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، 20 افراد زخمی

کوئٹہ: چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، 20 افراد زخمی
پاکستانی میڈیا کے مطابق کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض آزاد ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ بلوچ باغی دستوں نے بلوچستان ایف سی ہیڈکوارٹر سے لے کر اطراف کے کئی میل کے علاقے میں بڑی کارروائیاں کی ہیں اور سیکیورٹی فورسز سے تعلق کے شبے میں متعدد افراد کو ہلاک کیا گیا ہے، جبکہ علاقے کے ریلوے ٹریک اور ریلوے اسٹیشن پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 10 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ آس پاس کی کچھ عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ اسٹیشن پر روک لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں