Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانکوئٹہ : خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے پر ڈاکٹر ہڑتال،پولیس کے روایتی...

ٹرینڈنگ

کوئٹہ : خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے پر ڈاکٹر ہڑتال،پولیس کے روایتی بیان نے معاملہ خراب کردیا

کوئٹہ : خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے پر ڈاکٹر ہڑتال،پولیس کے روایتی بیان نے معاملہ خراب کردیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی اسپتال میں تیزاب گردی کے واقعے کے خلاف ہڑتال 5 روز سے جاری ہے۔

سول سنڈیمن اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی اور غیر ہنگامی طبی سروسز بند ہیں۔

او پی ڈیز اور غیر ہنگامی طبی سروسز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سنڈیمن اسپتال کے احاطے میں احتجاجی کیمپ بھی جاری ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب گردی کے واقعہ کے خلاف کل سے بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے، تاہم شعبہ حادثات ، گائنی وارڈ اور ٹراما سینٹر میں کام جاری رہے گا۔

اہلِ خانہ کی ڈاکٹر ماہ نور کی ہراسگی و رشتے سے انکار کی خبروں کی تردید

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حئی بلوچ نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے بعد اسپتالوں میں سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت نے ہمارے خدشات دور نہیں کیے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاج کو وسعت دی جائے گی اور کل سے بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر سروسز کا بائیکاٹ کریں گے۔

ڈاکٹر حئی نے کہا ہے کہ کل 12 جون کو واقعے اور حکومتی رویے کے خلاف شیخ زید اسپتال مستونگ روڈ سے کوئٹہ پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے اس بیان میں کوئی صداقت نہیں کہ رشتے سے انکار پر تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مزید پڑھیں