Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہکمیونٹی کے ابتدائ سماجی رہنماؤں میں شامل الیاس چوہدری چلے گئے

ٹرینڈنگ

کمیونٹی کے ابتدائ سماجی رہنماؤں میں شامل الیاس چوہدری چلے گئے

کمیونٹی کے ابتدائ سماجی رہنماؤں میں شامل الیاس چوہدری چلے گئے
کمیونٹی کی تنظیم سازی سے مکی مسجد بروکلین میلہ تک درجنوں اہم کام سرانجام دیئے

نیویارک( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے معروف اور ابتدائ رہنماؤں میں شمار ہونے والے رہنما چوہدری محمد الیاس یکم جون کو لانگ آئی لینڈ میں واقع اپنی رہائشگاہ پر انتقال کر گئے تھے، کی نماز جنازہ دو جون ، بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد نور ہنٹنگٹن میں ادا کی جائے گی ۔ سوگوار خاندان کی جانب سے کمیونٹی اور دوست احباب سے نماز جنازہ میں شرکت کی استدعا کی ہے ۔
چوہدری محمد الیاس مرحوم گذشتہ چند ماہ سے شدید علیل تھے اور یکم جون کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ۔ چوہدری الیاس کی وفات پر پاکستانی امریکن کمیونٹی اور ان کے دوست احباب کی جانب سے گہرے دکھ صدمے اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ چوہدری الیاس کی وفات سے کمیونٹی اپنے ایک بڑے محسن سے محروم ہو گئی ہے،
مرحوم کا تعلق پاکستان کے ضلع ساہیوال سے تھا ، چوہدری الیاس ،70کی دہائی میں امریکہ آئے اورنیویارک کا کونی آئی لینڈ ایونیو جو آج پاکستانی امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا گڑھ قرار دیا جاتا ہے، میں آکر آباد ہوئے ۔ چوہدری محمد الیاس نے امریکہ میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کے ابتدائ دنوں میں اسکی اجتماعیت کے ساتھ اسکے بنیادی مسائل کی نہ صرف نشان دہی کی بلکہ اسکے حل میں بھی اہم ترین کردار ادا کیا مرحوم بروکلین میں پاکستانی کمیونٹی کی کی سب سے بڑی مکی مسجد کی تعمیر، بروکلین میلے کے علاوہ نیویارک میں امریکن پاکستانی کمیونٹی کی پہلی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف پاکستان کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا ، جو بعد ازاں حسب روایت چپقلش تفرقہ بازی کے باعث ختم ہو گئی تھی ، چوہدری الیاس جو کنسٹرکشن کے کاروبار سے منسلک تھے ، فیڈریشن کی ٹوٹ پھوٹ کے بعد کمیونٹی کی پسمنظر میں رہ کر داماں درمے قدمے مدد کرتے رہے ، مرحوم ایک انتہائ ملنسار اور ہمدرد انسان تھے جنکے بارے میں یقین سے کہا جاسکتا ہے انکا دنیا میں کوئ دشمن تو کیا مخالف بھی نہیں تھا ، مرحوم چوہدری الیاس اور انکے مرحوم دوست مقبول خان سی پی اے کی بروکلین میں مثالی دوستی اور کمیونٹی کی خدمت کے حوالے سے قصے کمیونٹی میں اپنی مثال آپ تھے ، چوہدری الیاس مرحوم نے پسمنظر میں رہ کر کمیونٹی کی ہی نہیں مقامی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کی ، انکے قریبی حلقے جانتے ہیں مرحوم کے دروازے سے کبھی کوئ سائل خالی ہاتھ نہیں گیا ، کم گو ہمیشہ مسکراتے رہنے والے مرحوم الیاس چوہدری کی وفات سے پاکستانی کمیونٹی میں صبر تحمل اور انسان دوستی کا ایک عظیم باب بند ہوگیا ہے جسے امریکن پاکستانی کمیونٹی تادیر یاد رکھے گی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے پر زور اپیل ہے وہ ایک انسان دوست کمیونٹی کے محسن کی وفات پر نہ صرف انکے بلند درجات کے لیے دعا کریں بلکہ انکی نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کرکے ثابت کرے وہ اپنے محسنوں رہنماؤں کو یاد رکھتی ہے

مزید پڑھیں