Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںچین نے سرمایہ کے بیرونِ ملک بہاؤ پر شکنجہ کس دیا —...

ٹرینڈنگ

چین نے سرمایہ کے بیرونِ ملک بہاؤ پر شکنجہ کس دیا — غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے قوانین سے عالمی کاروباری حلقوں میں ہلچل

خبر: چین نے بیرونِ ملک سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر اپنی نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ملکی سرمائے اور حساس ٹیکنالوجی کے اخراج کو روکنے کی بڑی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ یکم جولائی سے نافذ ہونے والے ان قوانین کے تحت حساس اشیاء، ٹیکنالوجی، خدمات اور متعلقہ معلومات کو بیرونِ ملک منتقل کرنے کے لیے سرکاری منظوری لازمی ہوگی، جبکہ تربیتی پروگراموں، تکنیکی رہنمائی اور ماہر عملے کی بیرونِ ملک تعیناتی کے ذریعے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بیجنگ نے حالیہ مہینوں میں غیر قانونی سرمائے کے اخراج اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے بعض سودوں کے خلاف کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ چینی قیادت قومی سلامتی اور جدید ٹیکنالوجی کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے نزدیک یہ اقدامات چین اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی کشمکش کا حصہ ہیں، جن کے اثرات عالمی سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں