Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہٹرمپ کی نگاہ کرم عمان پر بھی پڑ گئی ہے ؟

ٹرینڈنگ

ٹرمپ کی نگاہ کرم عمان پر بھی پڑ گئی ہے ؟

ٹرمپ کی نگاہِ کرم عمان پر بھی پڑ گئی ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ساتھ امریکا کی اتحادی سلطنت عمان کو بھی دھمکانا شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ عمان کو دیگر ممالک کی طرح رویہ اختیار کرنا ہوگا ورنہ اسے بھی تباہ و برباد کر دیا جائے گا، یہ بات انہوں نے کابینہ میٹنگ کے دوران ایک سوال پر کہی۔ امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ کیا انہیں عمان کا ایران کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرنا قبول ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرے گا، یہ عالمی پانیوں کا علاقہ ہے اور ہم اس صورتحال کو دیکھیں گے، عمان بھی یہ بات سمجھتا ہے۔ ایران سے معاہدہ تاحال نہ ہونے کے سوال پر صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں وسط مدتی انتخابات کے حوالے سے دباؤ کی پرواہ نہیں۔

مزید پڑھیں