ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا ایک نیا دعویٰ
ٹرمپ کا ایران سے معاہدے کا ایک نیا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران ایران کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے گا۔
امریکی چینل اے بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ امریکا کے مذاکرات تیزی سے جاری ہیں اور انہیں پیغامات کے تبادلے میں تعطل کے ایرانی فیصلے سے کوئی مسئلہ نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیغامات کی معطلی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ امریکا دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کر دے گا۔


