Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںوینزویلا: چاوَز کے نظام میں دراڑیں گہری: حکمراں جماعت میں اندرونی بغاوت...

ٹرینڈنگ

وینزویلا: چاوَز کے نظام میں دراڑیں گہری: حکمراں جماعت میں اندرونی بغاوت اور پالیسیوں میں بڑی تبدیلی

وینیزویلا میں حکمراں جماعت کے اندر 27 سال سے قائم بظاہر مضبوط اتحاد میں سنگین دراڑیں پڑ گئی ہیں، جب اعلیٰ قیادت کی جانب سے سابق صدر ہوگو چاوز کے دور کی سخت پالیسیوں سے ہٹ کر نئے سیاسی اور معاشی فیصلے کیے جانے لگے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ تبدیلیوں کے بعد جماعت کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ نئی عبوری قیادت کی جانب سے بعض پرانی ریاستی پالیسیوں میں نرمی، سیاسی قیدیوں کی رہائی، اور معاشی شعبے میں اصلاحات جیسے اقدامات کیے گئے ہیں، جنہیں روایتی نظریاتی حلقے چاوز کے انقلابی نظریات سے انحراف قرار دے رہے ہیں۔ پارٹی کے کئی پرانے اور نظریاتی رہنما ان تبدیلیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ملک کی سمت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، جبکہ کچھ عناصر اسے بیرونی اثر و رسوخ کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ ادھر حکومت مخالف اور اندرونی حلقوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، اور سیاسی مبصرین کے مطابق یہ اختلافات وینیزویلا کے اقتدار کے ڈھانچے میں ایک بڑے سیاسی بحران کی شکل اختیار کر سکتے ہیں

مزید پڑھیں