ون کانسٹیٹیوشن بلڈنگ کے متاثرین کو بڑا عدالتی ریلیف
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس کے مالکان کو بے دخل کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ تاحکمِ ثانی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اپارٹمنٹس کے مالکان کو بے دخل نہ کیا جائے۔ سماعت کے دوران وکیل سردار تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈی اے نے بورڈ کی ہدایات کے لیے آج تک مہلت مانگی تھی، ان کے بقول چیئرمین سی ڈی اے بیرونِ ملک تھے جبکہ بورڈ میٹنگ کا معاملہ بعد میں آنا تھا


