محسن نقوی کا ھفتے میں تہران کا دوسرا دورہ واشنگٹن کے اصرار پر
محسن نقوی کا ھفتے میں تہران کا دوسرا دورہ واشنگٹن کے اصرار پر ہے ؟
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج 20 مئی کو دوبارہ Iran پہنچے ہیں اور یہ تقریباً ایک ہفتے یا دس دن کے اندر اُن کا دوسرا دورہ ہے۔ پہلی ملاقات کے بعد وہ ایرانی تجاویز اور پیغامات امریکہ تک لے گئے تھے، مگر واشنگٹن نے اُنہیں “ناکافی” قرار دیا، جس کے بعد یہ نئی شٹل ڈپلومیسی شروع ہوئی۔ تہران میں اُن کی دوبارہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقات ہوئی، جن میں وزیرِ داخلہ بھی شامل تھے، اور ائیرپورٹ پر اُن کا سرکاری استقبال کیا گیا
یہ تمام پیش رفت پاکستان کی اُس وسیع سفارتی کوشش کا حصہ سمجھی جا رہی ہے جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ سطحی رابطے شامل ہیں،مقصد ایک طرف ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے، جبکہ دوسری طرف پاکستان اور ایران کے درمیان سکیورٹی، سرحدی تعاون اور تجارت کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے
ابھی تک کسی بڑے “بریک تھرو” یا حتمی معاہدے کا اعلان سامنے نہیں آیا، لیکن مسلسل رابطے یہ اشارہ دیتے ہیں کہ پسِ پردہ سفارتی عمل جاری ہے اور پاکستان خود کو ایک رابطہ کار یا پل کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے


