محسن نقوی ایران میں معجزے دکھا رہے ہیں؟
محسن نقوی ایران میں معجزے دکھا رہے ہیں؟پاکستان کے ڈیفکٹو سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے متوقع دورہ ایران سے پہلے ایران کے تابڑ توڑ دوروں پر پہنچے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے 24 گھنٹے میں دوسری بار ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں محسن نقوی اور اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ہم منصب کے درمیان موجودہ صورتحال پر مشاورت کی گئی۔گزشتہ روز سہ پہر محسن نقوی ایک ہفتے میں اپنے دوسرے دورے پر تہران پہنچے تھے، انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کی تھیپاکستانی وزیر داخلہ نے ایرانی صدر سے ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں کی ہیں، وہ کل اسکندر مومنی اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل احمد وحیدی سے بھی ملے تھے، کہا جاتا ہے پاکستانی فوج کی اعلیٰ کمانڈ کے ساتھ محسن نقوی پہلے سویلین پاکستانی نمائندے ہیں جن سے پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف احمد وحیدی سے دو بار ملاقات کی، زمہ دار ایرانی ذرائع کا دعویٰ ہے محسن نقوی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے دورہ ایران سے قبل جاننے کی کوشش کررہے ہیں ایران کو امریکی شرائط پر معائدہ کرنے پر کس حد تک راضی کیا جاسکتا ہے اور جنرل عاصم منیر کا دورہ کس حد تک سود مند ہوسکے گا کہ ایران امریکہ مذاکرات کی کامیابی کا سہرا پاکستان اور فیلڈ مارشل کے سر سجے جس میں امریکہ اور ایران دونوں پاکستانی کردار سے مطمئن بھی رہ سکیں اور دنیا بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کرے، تاہم یہاں پاکستان میں دانشور حلقے اس امر پر شدید حیرانی کا اظہار کررہے ہیں ملک میں وزیر خارجہ اور دیگر نامور سفارتی معاملات کو سمجھنے والے سیاست دانوں کی موجودگی میں انتہائی ناتجربہ کار اور گفتگو کے فن سے قطعی ناواقف محسن نقوی کو آج کی دنیا کا سب سے نازک ترین سفارتی ٹاسک دینا آخر کس حکمت عملی کا حصہ ہے اور آخر محسن نقوی میں وہ کونسی صلاحیت ہے کہ ان پر موجود حالات میں گیمبلنگ کی جائے؟


