“مثالی” تعلقات کے باوجود پھر لابنگ فرم ہائر کرلی گئی
“مثالی” تعلقات کے باوجود پھر لابنگ فرم ہائر کرلی گئی
واشنگنٹن میں پاکستان کا امیج بڑھانے کے عوض ایرون گریوزاسٹریجی کو پچاس ہزار ماہانہ دیئے جائیں گے
واشنگٹن کے ذرائع کیمطابق حکومت پاکستان نے امریکہ میں ایک لابنگ فرم کی خدمات دو سال کیلئے پچاس ہزار ڈالر ماہانہ پر حاصل کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان ایمبیسی اور ایرون گریوز اسٹریٹجی گروپ کے درمیان ہونے والے معاہدئے کی رو سے لابنگ فرم ممبران کانگرس ، حکومتی اداروں ، پالیسی انسٹیٹیوشنز اور طاقتور حلقوں میں حکومت پاکستان کے لیے لابنگ کرے گی ۔ اسکے علاوہ کانگریس اور یو ایس ایڈمنسٹریشن میں پاکستان سے متعلق پابندیوں ، ہیومن رائٹس ، سیکورٹی ایشوز سمیت کسی بھی ڈویلپمنٹ پر نظر رکھے گی ۔ سابق ریپبلیکن کانگریس مین ٹام گریوز کی سربراہی میں کام کرنے والی ایرون گریوز اسٹریٹجی فرم امریکی میڈیا اور تھنک ٹینکس کے سامنے بھارت سے جنگ اور حالیہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کے ثالثی رول کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی فوجی اور اسٹریٹجک اہمیت کو بھی اجاگر کرے گی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عسکری ادارے امریکی حکومت کی ترجیحات اپنے حق میں کرنے کیلئے بھاری رقوم مختلف لابنگ فرمز کے ذریعے خرچ کر رہے ہیں ۔


