Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومکینیڈامارکھم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خالد عثمان کا انتقال، کمیونٹی...

ٹرینڈنگ

مارکھم کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت خالد عثمان کا انتقال، کمیونٹی میں گہرے دکھ کی لہر

مارکھم، اونٹاریو کی معروف سیاسی، سماجی اور فلاحی شخصیت خالد عثمان کے انتقال کی غیر سرکاری اطلاعات کے بعد پاکستانی اور کینیڈین کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خالد عثمان پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے اور کئی دہائیوں سے مارکھم میں سماجی خدمات، سیاست اور فلاحی سرگرمیوں میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔ وہ مارکھم وارڈ 7 کے کونسلر رہے اور بعد ازاں 2018 میں دوبارہ سٹی کونسل میں تعینات کیے گئے۔ خالد عثمان کو کمیونٹی کی خدمت کے اعتراف میں متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جن میں کینیڈا کے گورنر جنرل کا رضاکارانہ خدمات کا اعزاز، اونٹاریو میڈل فار گڈ سٹیزن شپ اور پاکستان کا تمغۂ خدمت شامل ہیں۔ انہوں نے مارکھم سٹوف ول ہسپتال فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ہسپتال کے لیے لاکھوں ڈالر کے فنڈ ریزنگ منصوبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ خالد عثمان بین المذاہب ہم آہنگی اور ثقافتی روابط کے فروغ کے لیے بھی سرگرم رہے۔ وہ “مینی فیسز آف مارکھم” منصوبے، یارک ریجن کی “پیس ٹری انیشی ایٹو” اور کینیڈین فیڈریشن آف انٹرکلچرل فرینڈشپ کے بانی ڈائریکٹرز میں شامل تھے۔ 2014 میں پشاور اسکول اٹیک وگل کے موقع پر بھی انہوں نے مارکھم میں ایک بڑی تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا جس میں مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ کمیونٹی حلقوں میں خالد عثمان کو ایک ایسی شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ عوامی خدمت، بین الثقافتی ہم آہنگی، خیراتی سرگرمیوں اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کے لیے وقف کیا۔ سابق مارکھم کونسلر اور ممتاز کمیونٹی رہنما خالد عثمان مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز پیر، یکم جون 2026 کو ادا کی جائے گی۔ نمازِ جنازہ کا وقت دوپہر 1:30 بجے (نمازِ ظہر کے فوراً بعد) ہے اور مقام اسلامی فاؤنڈیشن آف ٹورنٹو (441 نگیٹ ایونیو، سکاربرو) ہے۔ نمازِ جنازہ کے بعد تدفین پائن رج میموریل گارڈنز (چرچ اسٹریٹ اور ٹانٹن روڈ کے جنوب مشرقی کونے پر، ایجیکس، اونٹاریو) میں ہوگی۔ اہلِ خانہ اور دوست احباب سے تعزیت کا سلسلہ آج شام 4:00 بجے کرسٹل فاؤنٹن بینکوئٹ ہال میں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم خالد عثمان کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

مزید پڑھیں