Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہمارکو روبیو کی کانگریس میں پیشی: ایران سے مذاکرات کی کامیابی کی...

ٹرینڈنگ

مارکو روبیو کی کانگریس میں پیشی: ایران سے مذاکرات کی کامیابی کی گارنٹی نہیں

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا۔ امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سامنے دیے گئے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے پاس اب بھی بہت سے بغیر پائلٹ طیارے موجود ہیں، ایران کی روایتی دفاعی قوت کافی حد تک کمزور ہو گئی ہے۔ مارکو روبیو نے کہا ہے ہم ایران سے بات چیت کر رہے ہیں، امکان ہے ایران نے جوہری پروگرام کے ان پہلوؤں پر رضامندی ظاہر کی جن پر پہلے انکاری تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ کوئی معاہدہ ہوگا، مذاکرات میں شرط نمبر ایک یہ ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے۔ سیکریٹری خارجہ نے یہ بھی کہا ایران کو واضح طور پر آبنائے ہرمز کھولنا ہوگی، کا اعلان کرنا ہوگا، ایران پر کسی بھی پابندی میں نرمی شرائط سے مشروط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد بھی کرنا ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسے اشارے ہیں کہ ایران کے اعلیٰ رہنما کسی نہ کسی سطح پر مذاکرات میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں