Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانعید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی،...

ٹرینڈنگ

عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی، ریلوے حکام

ریلوے حکام کے مطابق عید کے پہلے دو روز بلوچستان سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔ ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے۔ کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی27 اور 28 مئی کو روانگی منسوخ کی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس دو دن جیکب آباد تک محدود رہے گی، کل (منگل) جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔ کراچی کیلئے بولان میل اور چمن کیلئے چمن پسنجر ٹرینیں پہلے ہی معطل ہیں۔

مزید پڑھیں