Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومامریکہدلجیت دوسانج نے نیویارک ہلا کر رکھ دیا، میڈیسن اسکوائر گارڈن میں...

ٹرینڈنگ

دلجیت دوسانج نے نیویارک ہلا کر رکھ دیا، میڈیسن اسکوائر گارڈن میں تاریخ ساز دو راتیں، مسلسل سولڈ آؤٹ شوز نے عالمی میوزک انڈسٹری کو حیرت میں ڈال دیا!

دلجیت دوسانج نے نیویارک ہلا کر رکھ دیا، میڈیسن اسکوائر گارڈن میں تاریخ ساز دو راتیں، مسلسل سولڈ آؤٹ شوز نے عالمی میوزک انڈسٹری کو حیرت میں ڈال دیا!

نیویارک کے مشہور Madison Square Garden میں انڈین گلوکار و اداکار Diljit Dosanjh نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں ان کے دو مسلسل کنسرٹس مکمل طور پر سولڈ آؤٹ ہو گئے۔
گزشتہ مئی کی رات ہونے والے ان شوز میں تقریباً 25 ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی، جبکہ آج 25 مئی کی رات کے شو کے ٹکٹس بھی مکمل فروخت ہو چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹکٹس ایک بار پھر مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی ختم ہو گئے۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے کہ ایک جنوبی ایشیائی آرٹسٹ نے دنیا کے سب سے بڑے اور معتبر انڈور وینیو میں مسلسل دو راتیں مکمل طور پر بھر دیں۔
کنسرٹس میں سب سے نمایاں بات امریکی سکھ اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں موجودگی تھی، جس نے پورے ایونٹ کو ایک ثقافتی میلے میں تبدیل کر دیا۔ اسٹیڈیم میں پنجابی موسیقی، بھنگڑا اور ثقافتی رنگ نے ایک ایسا سماں باندھا کہ ہر طرف جوش و خروش چھایا رہا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دلجیت دوسانج نے کانسرٹ سے قبل امریکی چینل NBC کے مشہور لیٹ نائٹ شو کے میزبان Jimmy Fallon کی دعوت پر شرکت کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ زیادہ پڑھے لکھے نہیں، میٹرک بھی پاس نہیں کیا اور اچھی انگریزی بھی نہیں بول سکتے۔ تاہم اپنی سادگی، خوداعتمادی اور منفرد انداز سے انہوں نے نہ صرف حاضرین بلکہ عالمی سامعین کے دل بھی جیت لیے۔
یہ کامیابی صرف ایک کنسرٹ نہیں بلکہ اس بات کا اعلان ہے کہ پنجابی اور جنوبی ایشیائی موسیقی اب عالمی اسٹیج پر مرکزی مقام حاصل کر چکی ہے، اور دلجیت دوسانج اس تبدیلی کے سب سے بڑے چہروں میں سے ایک بن چکے ہیں۔

مزید پڑھیں